نیشنل ایوارڈ دوبارہ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی، کترینہ کیف

جمعرات 27 اگست 2015 21:25

نیشنل ایوارڈ دوبارہ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی، کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)بالی ووڈ سے کترینہ کیف کے کیریئرکی بجائے رنبیر کپور سے تعلقات کی خبریں زیادہ سامنے آتی ہیں اورکترینہ اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا پر زیادہ بات نہیں کرتیں لیکن اب کی بار اداکارہ کے جواب نے سب کو خاموش کرادیا، ان کاکہناتھاکہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی۔اپنی فلم ’فینٹم‘ کی تشہیر کے موقع پر سوالات کے جوابات میں کترینہ کیف کا کہناتھاکہ فی الحال ان کارنبیر کپور کیساتھ معاملات نمٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، ہمیں اپنے افق کو وسعت دینی چاہیے اور دیکھناچاہیے کہ ہم چیز کو دیکھ رہے ہیں ، میراخیال ہے کہ اس موقع پر ہم دونوں کا یہی خیال ہے۔

دیرینہ دوست سے ہونیوالی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ میرے خیال میں اس کا بہترین جواب ہے ، میں ایک مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی ، حتیٰ کہ اگر میری کوئی فلم بھی یہ ایوارڈ جیت جاتی ہے تو تب بھی شادی کرلوں گی۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف کاکہناتھاکہ اْنہیں لگتاہے کہ میڈیا نمائندوں پر بھی ایسے سوالات پوچھنے کیلئے دباؤ ہے لیکن آپ کو نہیں پوچھنے چاہیں ، میں آپ کے پاس ایک اداکارہ کے طورپر موجود ہوں اور پیشہ وارانہ کام ہے۔اداکارہ کاکہناتھاکہ ہم اس دور میں ہیں جہاں ہم برابری کے ادائیگی کی بات کرتے ہیں ، میراخیال ہے کہ ہم صنفی مساوات لے آئیں ، ہم خاتون کا معاشرتی سٹیٹس دیکھتے ہوئے اس کا کام نظرانداز نہیں کرسکتے۔ `