Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا این اے 154میں سینیٹر پرویز رشید کو چیلنج

پرویز رشید باتیں نہ کریں، مجھ سے آ کر مقابلہ کریں، وزیراعظم سیٹ چھوڑ کر عمران خان سے مقابلہ کریں،جہانگیر ترین

جمعرات 27 اگست 2015 22:42

تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا این اے 154میں سینیٹر پرویز رشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے این اے 154میں سینیٹر پرویز رشید کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید باتیں نہ کریں، مجھ سے آ کر مقابلہ کریں، وزیراعظم سیٹ چھوڑ کر عمران خان سے مقابلہ کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف اور شیخ رشید کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کو ضمنی انتخاب میں حصہ لے کر الیکشن لڑنے کا چیلنج کرنے کے بعد جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کو این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید باتیں نہ کریں، میرے ساتھ مقابلہ کریں اور وزیراعظم سیٹ چھوڑ کر عمران خان سے مقابلہ کریں، حکومت ہمارے چیلنجز کو قبول کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات