کیا کرپشن کے تمام الزامات پیپلز پارٹی پر ہیں اور پکڑنے کیلئے ہم ہی ملے ہیں؟سید خورشید شاہ

جمعرات 27 اگست 2015 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کیا کرپشن کے تمام الزامات پیپلز پارٹی پر ہیں اور پکڑنے کیلئے ہم ہی ملے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، کیا کرپشن کے تمام الزامات پیپلز پارٹی پر ہیں اور پکڑنے کیلئے ہم ہی ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہو بھی تو اسے پکڑنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن پر کچھ ثابت ہونے سے پہلے ہی ہتھکڑی لگا دی جاتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے جرم ثابت کیا جانا چاہیے، ایسا قدم اٹھانا چاہیے جس سے کسی کو پریشانی نہ ہو