بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقیاں کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کیخلاف وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی

جمعرات 27 اگست 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقیاں کاالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انٹراکورٹ اپیل میں استدعا کی ہے کہ بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے خلاف جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ کا 27 جولائی کافیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہانٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔سنگل بنچ نے 56 متاثرہ بیوروکریٹس کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے ترقیوں کو کاالعدم قرار دیا تھا جن کا موقف تھا کہ 5 مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں انہیں نظرانداز کر کے بعض جونیئر افسران کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔