صادق اورصدیق کے حلقوں میں عوامی عدالت جانے کا فیصلہ،سیاسی گرماگرمی تیزہوگئی

ن لیگ کے چیلنج پرکپتان کا وزیراعظم سے مقابلے کاچیلنج ،احسن اقبال نے بلاجوازقراردیدیا

جمعرات 27 اگست 2015 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) صادق اورصدیق کے حلقوں میں عوام میں جانے کے فیصلے کے بعدسیاسی گرماگرمی تیزہوگئی ،ن لیگ کے چیلنج پرکپتان نے وزیراعظم سے مقابلے کاچیلنج دیا،احسن اقبال نے چیلنج کوبلاجوازقراردیا،راناثناء اﷲ نے کہاکہ وزیراعظم سیٹ کیسے چھوڑسکتے ہیں ،جہانگیرترین نے کہاکہ وزیراعظم بھاگیں نہیں چیلنج کیاہے تومستعفی ہوکرمقابلہ کریں ،عمران خان کے نوازشریف کوچیلنج کے بعدراناثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سیٹ کیسے چھوڑسکتے ہیں ،احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کاچیلنج بلاجوازہے وہ کل کہیں گے اوبامہ میرامقابلہ کرلیں ،جبکہ جہانگیرترین نے کہاکہ پرویزرشیدباتیں نہ کریں آئیں اورمقابلہ کریں ،نوازشریف چیلنج سے نہ بھاگیں میاں صاحب استعفیٰ دیں اورعمران خان سے مقابلہ کریں

متعلقہ عنوان :