باکسر عامر خان کا کمشنر کراچی کے دفتر کا دور، شعیب صدیقی سے ملاقات
جمعرات 27 اگست 2015 23:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق عالمی باکسنگ چیمپئن شہرہ آفاق عالمی شہر ت یافتہ پاکستانی نثر اد بر طانوی شہری باکسر عامر خان نے جمعرات کو کمشنر کراچی کے دفتر کا دورہ کر کے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اور کراچی میں باکسنگ کی ترقی کے لئے خواہش کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی نے عامر خان کو کراچی میں ان کے نام سے منسوب اکیڈمی قائم کر نے کی پیشکش کی اور کہا کہ حکومت کراچی میں باکسنگ کی ترقی اور باکسنگ کی تربیت کے لئے اکیڈمی کے قیام میں ان کی ہر ممکنہ مدد کریں گے۔
اس موقع پر تین مقاما ت کی نشاندہی کی گئی۔ لیاری ،کشمیر روڈ ،کے ایم سی کمپلیکس اور ہاکس بے میں کسی بی ایک جگہ اکیڈمی قائم کرنے پر غور کیا گیا ۔ کمشنر نے کہاکہ کراچی میں اکیڈمی کے قیام میں کارپوریٹ سیکڑ کو بھی شریک کیا جائے گا۔(جاری ہے)
اور دنیا بھر کے لئے ایک مثالی باکسنگ اکیڈمی بنائی جائے گی۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور کو ششیں کر رہی ہے وہ خود ذاتی طور پر کراچی میں امن کے لئے کھیلوں کو ضروری سمجھتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ عا مر خان باکسنگ اکیڈمی کے قیام سے شہر میں امن کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلے گا ۔عامر خان نے کہا کہ وہ اکیڈمی کے قیام کے لئے اپنا تحریری منصوبہ کمشنر کراچی کو بر طانیہ سے ارسال کریں گے تاکہ کمشنر کراچی ان کی پیش کر دہ تجاویز کی روشنی میں اقدمات کر سکیں۔ عامر خان نے کہا کہ وہ دسمبر میں پھر پاکستان آئیں گے۔کمشنر کراچی کی مدد سے اکیڈمی کے قیام کے لئے کام کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ عامر خان امن کا پیغام لے کر آئے ہیں ان کے دورہ کے ذریعے دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلے گا۔ کمشنر نے اپنی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے انھیں یادگار ی نشان پیش کیا اور شہریوں کی اور اپنی جانب سے ان کاشکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ان کے زبردست مداح ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ کراچی میں باکسنگ کی تربیت کے لئے ان کی پیش کش ان کی وطن دوستی اور پاکستان سے محبت کا اظہار ہے یقینا ان کی دلچسپی اور کو شش سے کراچی کے باکسرز اور باکسنگ کے شائقین کی زبر دست حو صلہ افزائی ہو گی اور کراچی کے با صلاحیت باکسرز کو ترقی کرنے اور عالمی سطح کی باکسنگ سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔کمشنر نے کہا کہ عامر خان باکسنگ کے شائقین کے لئے رو ل ماڈل ہیں ان کی شخصیت انسپائریشن کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے قیام سے ملک میں باکسنگ کی مقبولیت اور اس کے معیار میں اضافہ ہوگامزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.