سیالکوٹ : بھارت کی اشتعال انگیزی ۔ ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شہید ، 30 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 10:28

سیالکوٹ : بھارت کی اشتعال انگیزی ۔ ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کے نتیجے ..

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : سیالکوٹ کے چارواہ،چپراڑاور سجیت گڑھ سیکٹرپر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 5افراد شہید اور30افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات 3 بجے سے چارواہ،چپراڑ اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے. بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ علاقوں میں مقیم افراد نے رات جاگ کر گزاری . واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ تاہم بھارتی جارحیت کے خلاف چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :