کراچی ،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قبرستان میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا گیا

جمعہ 28 اگست 2015 11:14

کراچی ،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قبرستان میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قبرستان میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران رضویہ قبرستان میں دفن کیا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔رینجرز اور پولیس نے نشاندہی پر کھدائی کر کے اسلحہ کی بری کھیپ برآمد کر کے اسے اپنے قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے ملزم فرید الدین کا 90 روز کا ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے، جس نے تفتیش کے دوران اسلحے کی نشاندہی کی جس پر پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر مشترکہ کارروائی کی۔ رینجرز نے عباسی شہیدہسپتال کے اکاوٴنٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فرید الدین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں 4 جون کو پیش کیا۔90 روزہ ریمانڈ کے حصول کے لیے رینجرز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے 15 روز قبل عباسی ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹنٹ فریدالدین کو گرفتار کیا تھا جس سے تفتیش کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :