راحت فتح علی اورفرح انور کے بعد گلوکار حمیرا چنا کا نیو یارک میں ہونیوالا میوزیکل شو بھی فلاپ ہو گیا

جمعہ 28 اگست 2015 11:37

راحت فتح علی اورفرح انور کے بعد گلوکار حمیرا چنا کا نیو یارک میں ہونیوالا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)گلوکار راحت فتح علی اورفرح انور کے بعد گلوکار حمیرا چنا کا نیو یارک میں ہونے والا میوزیکل شو بھی فلاپ ہو گیا ،پروموٹر کو اس مدمیں ہزاروں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکارہ حمیرا چنا امریکہ کی مختلف ریاستوں میں میوزیکل شوز کے لئے گئی تھیں جہاں ان کا نیویارک میں ہونیوالا شو بری طرح فلاپ ہوگیا جس سے پروموٹر کو ہزاروں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑاہے ۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل گلوکارراحت فتح علی اور فرح انورکے شوز بھی ناکامی سے دوچاررہے تھے۔