بالی ووڈ میں اداکاراوٴں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے‘اداکارہ کنگنا رناوٹ

جمعہ 28 اگست 2015 11:48

بالی ووڈ میں اداکاراوٴں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے‘اداکارہ کنگنا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراوٴں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور وہ خود اس کا شکار ہو چکی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایماندار اداکار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ ہی ہر کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شوبز میں کچھ سال پہلے وہ اس مقام پر موجود تھیں جہاں اداکاراوٴں کی عزت نہیں کی جاتی اور آج وہ اس مقام پر آکر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کنگنا کے مطابق نئے اداکاروں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہے یہ سوچ کر کہ کل یہ کامیاب ہوگئے تو ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے البتہ اداکاراوٴں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔کنگنا کا اپنے بولی وڈ کیرئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی فلمیں پہلے ہٹ نہیں ہوتی تھیں لیکن انہوں نے اپنا اعتماد کبھی نہیں کھویا جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر موجود ہیں۔کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی زیرتکمیل فلم ’کٹی بٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ اداکار عمران خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم ”کٹی بٹی“ 18 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔