ہالی ووڈ کی سپرہٹ سیریز اسٹار وارز کی ساتویں فلم کی پروموشن

جمعہ 28 اگست 2015 12:05

ہالی ووڈ کی سپرہٹ سیریز اسٹار وارز کی ساتویں فلم کی پروموشن

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کی سپرہٹ سیریز اسٹار وارز کی ساتویں فلم کی پروموشن کیلئے فلمی ستارے کیلیفورنیا پہنچ گئے، دی فورس آویکنز کی پروموشن کیلئے اسٹارز نے منفرد انداز اپنایا، فلم 18 دسمبر کو ریلیز ہو گی،ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سریز اسٹار وارز بچوں کیلئیدلچسپ تحفہ لے آئی،اسٹار وارز کے پروڈیوسرز نے فلم میں استعمال ہونے والے روبوٹس کو کھلونوں کی شکل میں تبدیل کردیا،فلمی ستارے پہنچے کیلیفورنیا اور پروموشنل تقریب میں چار چاندلگائے ، دی فورس آویکنز کی کہانی روایتی کرداروں پر مبنی ہے، جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پر سوار ہوکر خلائی مشنز پر روانہ ہونگے،فلم اٹھارہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :