عامر خان کو رونا مہنگا پڑگیا‘ٹویٹر صارفین نے عامر خان کا مذاق اڑانا شروع کردیا

جمعہ 28 اگست 2015 12:18

عامر خان کو رونا مہنگا پڑگیا‘ٹویٹر صارفین نے عامر خان کا مذاق اڑانا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنے کے بعد رو دیئے تھے لیکن اب کی بار انہیں کٹی بٹی نے بھی رلا دیا، لیکن ٹویٹر صارفین نے یکے بعد دیگرے عامر خان کے افسردہ ہونے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے،بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے رونے کی خبریں کیا آئیں، ٹویٹر صارفین نے عامر خان کا مذاق اڑانا شروع کردیا،گزشتہ ماہ سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو دیکھ کر رونے والے عامر خان اس بار بھانجے عمران خان کی فلم کٹی بٹی کو دیکھ کے رودیے،اس خبرکے آتے ہیں ٹویٹر پر عامر کے ہیش ٹیگ پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا،ایک صارف نے عامر خان کو رونے والا بچہ قرار دیا،ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ عامر ہر کام سلیقے سے کرتے ہیں، یہاں تک کہ تولیہ کی مدد سے آنسو صاف کرنے کی پریکٹس بھی کرتے ہیں۔