انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 اگست کو کھیلا جائیگا

جمعہ 28 اگست 2015 12:37

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 اگست کو کھیلا ..

کارڈف ۔27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 اگست کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایشز سیریز میں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 31 اگست کو سوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 ستمبر کو لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 8 ستمبر کو مانچیسٹر میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 11 ستمبر کو لیڈز میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 13 ستمبر کو مانچیسٹر کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :