ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولین تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے
جمعہ 28 اگست 2015 12:37
بیجنگ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پندرہویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولن تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے، ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں ہجنووا، ہائیون 3 ہزار میٹر سٹیپل چیز اور سلوا پولٹ والٹ کے ایونٹس میں فاتح قرار پائیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چین میں جاری میگا چیمپئن شپ کے پانچویں روز مینز کیٹگری کے 400 میٹر دوڑ میں جنوبی افریقن ایتھلیٹ وائیڈوان نے مقررہ فاصلہ 43.48 سیکنڈز میں طے کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، امریکہ کے لاشان نے چاندی اور گرینیڈا کے کیرانی جیمز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جیولن تھرو ایونٹ میں کینیا کے جولیوس نے طلائی، مصر کے السیاد نے چاندی اور فن لینڈ کے ٹیرو نے کانسی کا تمغہ جیتا، دوسری جانب ویمنز کیٹگری کے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمہوریہ چیک کی ہجنووا نے مقررہ فاصلہ 53.50 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ جیتا، امریکہ کی شیمرلٹل نے چاندی اور کاسنڈرا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 3 ہزار میٹر سٹیپل چیز میں کینین ایتھلیٹ ہائیوان نے طلائی، تیونس کی حبیبہ نے چاندی اور جرمنی کی گیسا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.