یوسین بولٹ 200 میٹر کی دوڑ جیتنے کے بعد کیمرہ مین سے ٹکرا کر گر پڑا

جمعہ 28 اگست 2015 12:46

یوسین بولٹ 200 میٹر کی دوڑ جیتنے کے بعد کیمرہ مین سے ٹکرا کر گر پڑا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ 200 میٹر میں شاندار فتح کے بعدتیز ترین ٹانگیں رکھنے والا انسان اپنے آپ پر قابو نہ پاسکا اور کیمرہ مین سے ٹکرا کر سر کے بل جا گرا۔

(جاری ہے)

بولٹ جیت کے بعد تماشائیوں کی داد وصول کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ ان کے پیچھے کوریج کرنے والا ایک کیمرہ مین اچانک ریڑھی یعنی سیگوے پر اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا اور اس سے بے خبر بولٹ سے جا ٹکرایا جس پر وہ کیمرہ مین سے ٹکراتے ہوئے سر کے بل زمین پر گر پڑے اور تیز رفتار دوڑنے والی یہ ٹانگیں یہاں بولٹ کو گرنے سے نہ بچا سکیں۔ اس اتفاقی حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے سیکورٹی الرٹ کردی گئی جب کہ بولٹ بھی حادثے میں بڑی چوٹ سے بال بال بچ گئے۔