متحدہ عرب امارات نے پٹرول کی قیمت میں 4۔8 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 13:29
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء): متحدہ عرب امارات نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8.4 فی صد کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہو گا. پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 0.53 ڈالریعنی 1.96 درہم ہوجائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب امارات کی وزارت توانائی نے یہ فیصلہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر کیا ہے۔
اگست کے اوائل میں اماراتی حکومت نے اپنے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے پٹرول پر طویل عرصے سے دیے جانے والی سبسڈی کو بھی ختم کردیا تھا جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی تھی اور صنعتی استعمال والی گاڑیوں کے لیے ڈیزل کی فی لیٹر کم قیمت مقرر کی تھی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 2014ء سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
اس وجہ سے متحدہ عرب امارات کو تیل کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے لیکن رواں ماہ زرتلافی کے خاتمے کے بعد اس کے قومی خزانے کو تیل کی مد میں آمدن سے فائدہ پہنچے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے اندازے کے مطابق یو اے ای کو اس مالی سال کے دوران 2009 ء کے بعد پہلی مرتبہ بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے تخمینے کے مطابق یواے ای ہرسال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر زرتلافی کی مد میں سات ارب ڈالرز خرچ کرتا ہے۔یو اے ای نے زرتلافی ختم کیے جانے کے بعد اب تیل کی قیمتیں مقرر کرنے کا بھی نیا نظام وضع کیا ہے اور حکومت کی ایک کمیٹی ہر ماہ کی 28 تاریخ کو آیندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا کرے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.