سپریم کورٹ میں ریلوے اراضی کی غیر قانونی لیز کیس کی سماعت

جمعہ 28 اگست 2015 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ میں ریلوے اراضی کی غیر قانونی لیز کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے نے اپیل تاخیر سے دائر کی جسے خارج کریں گے‘ ریلوے اراضی سے متعلق از خود نوٹس پر حکم جاری کریں گے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں ریلوے اراضی کی غیر قانونی لیز کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت میں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریلوے بورڈ کی منظوری کے بغیر زمین کیسے لیز کی گئی۔ ریلوے نے اپیل تاخیر سے دائر کی جسے خارج کرینگے۔ ریلوے اراضی سے متعلق از خود نوٹس پر حکم جاری کریں گے۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ بنوں لکی مروت میں ریلوے اراضی میں پلازہ بن گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ پشاور کے لیز معاہدے میں ریلوے بورڈ کی منظوری کا ریکارڈ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :