غیرملکی سرمایہ کار وں کی پاکستان میں ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی

جمعہ 28 اگست 2015 14:29

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور اچھے اقتصادی حالات کے باعث غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں ہوٹل انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

ہوٹل انڈسٹری سے وانستہ ذرائع کے مطابق دنیا کے بڑے ہوٹلز کی معروف چینز کی طرف سے آئندہ پانچ سال کے دوران ملک میں کم از کم دس مزید نئے ہوٹل قائم کئے جائیں گے جن میں سے پی سی ہاشو گروپ تین نئے ہوٹل قائم کرے گا اس کے ساتھ ساتھ گرینڈ حیات اور شیرٹن ہوٹلز بھی پاکستان میں اپنے کاروبار کی توسیع کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک میں بھاری مقدار میں غیرملکی سرمایہ کاری کی جائیگی۔