آئی سی آئی سوڈا ایس پلانٹ کھیوڑا کی پیداواری استعداد میں اضافہ کیلئے 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

جمعہ 28 اگست 2015 14:30

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سوڈا ایس پلانٹ کھیوڑا کی پیداواری استعداد میں اضافہ کیلئے آ ئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پلانٹ میں پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کی تکمیل سے لائٹ سوڈا ایس کی سالانہ پیداوار 5 لاکھ ٹن تک بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی سی آئی پاکستان کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ مالی سال 2014-15 کے دوران 2.276 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے جس کے بعدکمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ کھیوڑا کے پلانٹ کی پیداواری استعداد میں ایک لاکھ 50 ہزار ٹن کا اضافہ کیا جائے جس سے پلانٹ کی موجودہ استعداد تین لاکھ 50 ہزار ٹن سالانہ سے بڑھ کر 5 لاکھ ٹن تک بڑھ جائے گی۔