آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:39

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق کل ہفتہ کو گوجر خان گرڈ سے صبح 8 بجے سے ایک بجے تک مختلف علاقوں میں، 31 اگست کو زیرو پوائنٹ گرڈ سے جی نائن فور فیڈر اور جی نائن فور کے ارد گرد کے علاقوں میں بجلی صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ یکم ستمبر کو ثناء الله فیڈر اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم مرمت کا کام جلد مکمل ہونے پر بجلی اس سے پہلے بھی بحال ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :