پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں‘ نرسوں سمیت دیگر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروادیا

جمعہ 28 اگست 2015 15:18

پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں‘ نرسوں سمیت دیگر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں‘ نرسوں سمیت دیگر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروادیاہے۔ صوبے کے38ڈی ایچ کیو اور100ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مشینیں فراہم کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک اٹینڈینس سسٹم متعارف کروادیا ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک ویب بیسڈ سسٹم تیار کیا ہے جس کے تحت138 سرکاری ہسپتالوں کے فوکل پرسن اب اپنے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں‘ نرسوں ‘ پیرامیڈیکل سمیت دیگر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری لازمی کروائیں گے ۔ مزید برآں ڈیوٹی روسٹر اور چھٹیوں کا حساب کتاب آسان ترین ہوگا۔ اس نظام کو ای ڈی او ہیلتھ اور محکمہ صحت کراس چیک کرے گا اور اس کو مانیٹر کرسکے گا۔