ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے،سلمان بٹ کی بورڈ سے درخواست

جمعہ 28 اگست 2015 16:10

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے،سلمان بٹ کی بورڈ سے درخواست

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹ اور وکلاء سے ملاقات کی،جہاں انہیں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا ایکشن پلان دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ نے پلان پر عمل در آمد کے ساتھ درخواست کی کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے،تاکہ وہ کسی ٹیم کے ساتھ مالی معاہدہ کر سکیں۔کر کٹ ان کا روز گار ہے جس سے وہ جلد وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :