اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر ٹی سے اے راگھون کی دفتر خارجہ طلبی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 16:14

اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر ٹی سے اے راگھون کی دفتر خارجہ طلبی۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : بھارتی ہائی کمشنر ٹی سے اے راگھوان کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی جہاں پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا. پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا. دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اشتعال انگیززی بند اور سیز فائر معاہدے کا احترام کرے. واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں یہ ساتویں طلبی ہے.