زونگ نے سعودی عرب کال کرنے کے نہایت ارزاں بنڈلز متعارف کروا دیئے

جمعہ 28 اگست 2015 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان کی صف اول اور 3G اور4G نیٹ ورک کی حامل واحد ٹیلی کام کمپنی زونگ نے انٹر نیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ وائس بنڈلز متعارف کروا دیے ہیں جس کے تحت اب زونگ کے تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین سعودی عرب میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں اور چاہنے والوں سے انتہائی ارزاں نرخوں پررابطے میں رہ سکتے ہیں۔

زونگ کا ہمیشہ سے یہ خاصہ رہا ہے کہ اس نے اپنے صارفین کو بہترین پیکیجزاور دیگر جدید ترین سروسز انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کی ہیں۔زونگ کے یہ IDD بنڈلز 100 روپے کے عوض 15 منٹس سے لیکر 1000 روپے کے عوض 150 منٹس تک کی رینج میں دستیاب ہیں۔یہ منٹس 30 دنوں تک قابل استعمال ہوں گے۔صارفین اپنے موبائل فون سے SUB لکھ کر 6966 پرSMS بھیج کر یہ سستے ترین بنڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ منٹس حاصل کرنے کیلئے زونگ صارفین اپنا مطلوبہ نمبر ملانے سے پہلے 89 ڈائل کریں گے ۔ مطلوبہ نمبر سے پہلے89 نہ ڈائل کرنے کی صورت میں صارفین کے بیلنس سے رقم منہا کی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان بنڈلز کے تحت ملنے والے منٹس سعودی عرب کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ لینڈ لائن نمبروں پر بھی قابل استعمال ہوں گے۔

اس موقع پر زونگ کے چیف ایڈمن، LDI اینڈ انٹرنیشنل بزنس آفیسر ساجد محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زونگ اپنے صارفین کی ضروریات کے عین مطابق سروسز فراہم کرتا ہے۔ چونکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے ، ان کے اپنے رشتہ داروں اور چاہنے والوں کے مابین فاصلوں کو کم کرنے کیلئے ہم نے یہ انتہائی ارزاں بنڈلز متعارف کروائے ہیں۔ان بنڈلز کی بدولت اب ہمارے زونگ صارفین سعودی عرب میں مقیم اپنے چاہنے والوں سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :