جوبرنز ڈیبیو ون ڈے میں زیادہ رنز بنانیوالے 7ویں آسٹریلوی پلیئر بن گئے

جمعہ 28 اگست 2015 16:33

جوبرنز ڈیبیو ون ڈے میں زیادہ رنز بنانیوالے 7ویں آسٹریلوی پلیئر بن گئے

بلفاسٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) جو برنز ڈیبیو ون ڈے میچ میں زیادہ رنز بنانے والے 7ویں آسٹریلوی پلیئر بن گئے ہیں۔ برنز نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میں 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

کینگروز کی جانب سے ڈیبیو ون ڈے میچ میں لمبی اننگز کھیلنے کا اعزاز فلپ ہیوز کو حاصل ہے، انہوں نے 112 رنز کی اننگز کھیلی تھی، فل جیکس 94 رنز بنا کر دوسرے، شان مارش 81 رنز بنا کر تیسرے، ویسلز 79 رنز بنا کر چوتھے، ماس 74 رنز بنا کر پانچویں اور مائیکل سلیٹر 73 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ میں جوبرنز کو ون ڈے کیپ پہنائی، اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی جانب سے ایک روزہ میچز کھیلنے والے 207 ویں پلیئر بن گئے۔ کیریئر کے پہلے ہی میچ میں جوبرنز نے ڈٹ کر آئرش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار نصف سنچری مکمل کی، وہ 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔