ملائشیا کی پاپ سٹار سٹریسی انعم کااسلام قبول ‘فنٹاسیا سیزن سکس کی فاتح عبایا پہنکر پریس کانفرنس کیلئے آئیں

جمعہ 28 اگست 2015 16:44

ملائشیا کی پاپ سٹار سٹریسی انعم کااسلام قبول ‘فنٹاسیا سیزن سکس کی ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ملائشیا کی پاپ سٹار سٹریسی انعم نے اسلام قبول کر لیا۔ فنٹاسیا سیزن سکس کی فاتح عبایا پہنے ہوئے پریس کانفرنس کیلئے آئیں اور بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب ان کی پہلی ترجیح اسلامی طرز زندگی سیکھنے پر ہو گی۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا ایسی کوئی بات نہیں ہیں، انہیں اسلام سے محبت ہو گئی ہے اور انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر اسلام قبول کیا ہے۔ واضح رہے سٹریسی کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں۔