بولی ووڈ میں” ریہرسل‘ ‘کیلئے اب کوئی وقت نہیں‘نانا پاٹیکر

جمعہ 28 اگست 2015 16:44

بولی ووڈ میں” ریہرسل‘ ‘کیلئے اب کوئی وقت نہیں‘نانا پاٹیکر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)بولی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم میں کام کرنے سے پہلے اپنے کردار کی تیاری کے لئے اب کسی کے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔انھوں نے ایک انٹرویو کے دوان بتایا کہ آجکل فلم کی شوٹنگ والے دن سکرپٹ ہاتھ میں تھمایا جاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ بولی ووڈ کی فلموں کا معیار دن بدن نیچے گر رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ہالی ووڈ نے اپنے معیار کو برقرار رکھا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کو پیشگی سکرپٹ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے اس کی باقاعدہ تیاری کر سکیں اور اپنے ڈائیریکٹر سے مزید ہدایات لے سکیں۔ بولی ووڈ فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہمارے ہاں ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ کسی اداکار کو اپنے کردار کی تیاری کے لئے پیشگی سکرپٹ دیا جائے