کترینہ کیف کے ساتھ آنیوالے پراجیکٹ پر کام کیلئے بے چین ہوں ، سید ہارتھ ملہوترا

جمعہ 28 اگست 2015 16:54

کترینہ کیف کے ساتھ آنیوالے پراجیکٹ پر کام کیلئے بے چین ہوں ، سید ہارتھ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سید ہارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنے آنیوالے پراجیکٹ پر کام کے آغاز کے لئے بے چینی سے منتظر ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کترینہ کیف کے ساتھ آئندہ ہفتے ایک لو سٹوری کی شوٹنگ کرنے جارہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد لو سٹوری ہے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ان دنوں کردار کیلئے تیاری کررہے ہیں اور ریہرسل میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ سنجیدہ فلم نہیں ہے ۔