پاکستان میں بھارتی فلم فینٹم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ، فلم میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے؛ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سینیٹر مبشیر حسن

وزارت اطلاعات و نشریات سے سینسر بورڈ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست کردی

جمعہ 28 اگست 2015 16:54

پاکستان میں بھارتی فلم فینٹم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ، فلم میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سینیٹر مبشیر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلم فینٹم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے‘ اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سینسر بورڈ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے‘ فلم میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ مبشیر حسن نے جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

28 اگست۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا ہے جس کے بعد فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے عمل درآمد کروائے جبکہ پیمرا کو بھی درخواست دی گئی ہے کہ کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے تاکہ اس فلم کو کیبل اور ٹی وی پر نہ چلایا جائے۔

(جاری ہے)

مبشر حسن نے کہا کہ تمام صوبوں کے سینسر بورڈ ز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی فلم فینٹم پر پابندی عائد کریں اور وزارت داخلہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس مذکورہ فلم کی سی ڈی اور ڈی وی ڈی کی خرید و فروخت پر پابندی لگائے اور اس کو کنٹرول کر لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے وزارت تجارت این او سی جاری کرتی ہے۔

اید رہے کہ بھارتی فلم فینٹم کے ہدایت کار اور فلمساز کبیر خان ہیں جبکہ اس میں اداکار سیف علی خان اور قطرینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جماعت الدعوة نے سربراہ حافط سعید نے لاہور ہائی کورٹ میں بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ دیئے جانے کی ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ اس فلم میں ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے اور اس پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔