چاہتی ہوں مس ورلڈ نہیں بھارتی اداکارہ کے طور پر پہچانی جاؤں ، ایشوریا رائے

جمعہ 28 اگست 2015 16:58

چاہتی ہوں مس ورلڈ نہیں بھارتی اداکارہ کے طور پر پہچانی جاؤں ، ایشوریا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ دنیا مجھے سابق ملکہ حسن کی حیثیت سے جانتی ہے لیکن میری خواہش ہے کہ میں بھارتی اداکارہ کے طور پر پہنچانی جاؤں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جب بھی ملک سے باہر جاتی ہوں تو مجھے سابق ملکہ حسن یا بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں لیکن دنیا کی ایسی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں جہاں شہرت اور معاوضے کے علاوہ منافع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کے دوران میں ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہیں ۔