پی اے سی میں کرپشن کی کہانیاں ارکان نے نیند کی گولیاں کھا کرسونے کی عادت بنالی،پی اے سی ذیلی کمیٹی میں سردار عاشق گوپانگ کا انکشاف

جمعہ 28 اگست 2015 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کنوینئر کمیٹی سردارعاشق گوپانگ نے کہا کہ جب سے پی اے سی کا ممبر بنا ہوں، رات کو نیند کی 2گولیاں کھا کر سوتا ہوں، گولیوں کے بغیر نیند ہی نہیں آتی، انہوں نے رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی سے پوچھا کہ آپ بھی گولیاں کھاتی ہیں تو شاہدہ اختر علی نے کہا کہ اگر یہی حالت رہی تو ہمیں بھی گولیاں کھا کر ہی نیند کرنی پڑے گی،سردار عاشق گوپانگ نے ایک موقع پر کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہی ہیں جیسے جانوروں کے ہسپتال میں انسان علاج کیلئے چلا جائے۔

(جاری ہے)

شاہدہ اختر علی نے اپنی حس مزاح کا بھرپور انداز میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2عربی بچے آپس میں لڑ رہے تھے ،میں نے ان سے پوچھا کہ یہ تمہارا بھائی ہے تو اس نے کہا کہ نہیں یہ میری امی کا بیٹا ہے، تو پی اے سی میں ہمیں مختلف اداروں کی جانب سے ایسے ہی جوابات ملتے ہیں۔