سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی مقامی ہوٹل میں تقریب

جمعہ 28 اگست 2015 17:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی صاحبزادی ڈاکٹر ثناء سید بخاری کی شادی ڈاکٹر سید حسن رضوی کے صاحبزادے ڈاکٹر سید کاظم رضوی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سرانجام پائی ۔شادی تقریب میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، قائدایوان سینیٹ راجہ محمد ظفر الحق، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک ، قومی اسمبلی قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضاگیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، گورنرخیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی ، سینیٹرزشیری رحمان، مشاہد حسین سید، فرحت اللہ بابر ، ہدایت اللہ ، کرنل (ر)طاہر حسین مشہدی، نثار محمد مالاکنڈ، ظفراللہ خان ڈھانڈلہ، سلیم ایچ مانڈوی والا،اسلام الدین شیخ، سعید غنی ، مشاہد اللہ خان،سردار محمد محسن خان لغاری، نجمہ حمید، روبینہ خالد، نزہت صادق،سیدظفرعلی شاہ ،ممبران قومی اسمبلی نوید قمر، غلام مصطفی شاہ ، اعجاز جاکھرانی، شگفتہ جمانی ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو،سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ، سابق ڈپٹی سپیکر زقومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، فیصل کریم کنڈی، سابق وفاقی وزراء قمر الزمان کائرہ ، نذر گوندل ، تسنیم قریشی، سابق ممبران پارلیمنٹ ندیم افضل چن،سجادالحسن، نور عالم خان، چوہدری منظور، حاجی پرویز خان، مرتضیٰ ستی، راجہ شاہد ظفر،امتیاز صفدر وڑائچ،زمرد خان، راجہ بشارت، راجہ ناصر، مہرین انورراجہ ، اخوندذادہ چٹان، چوہدری کامران اسلم، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد اسلم ، جسٹس (ر) سجاد حسین شاہ ، سینئر وکلاء سید اصغر سبز واری، قاضی رفیع الدین بابر، ہارون الرشید، علیم عباسی ، چوہدری جاوید کوثر، راجہ ستار اللہ ، شفقت عباسی، میجر (ر) اشفاق بخاری، میجر (ر) نثار بخاری ،چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب احمد خان، پاک چین انفارمیشن کوریڈور کے سیکرٹری حافظ طاہر خلیل ، اخبار فروش یونین پاکستان کے صدر ٹکا خان، کے علاوہ چوہدری منظور، ملک خورشید، راجہ منصور،چوہدری ارشد، آغا محمد علی شاہ، بابر مہناس، حسنین شاہ، نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری ان کے صاحبزادے سید جرار حیدر بخاری، بھائی سید رضوان حیدر بخاری ، سید سبط الحیدر بخاری نے ہر مہمان کو ہوٹل کے بڑے دروازے پر آمد کے وقت خوش آمدید اور رخصتی پر شکریہ ادا کیا ۔شادی کی تقریب میں ،ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت نیئر حسین بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں کنبے کے فرد کے طور پر شریک تھیں شرکاء سید نیئر حسین بخاری کو مبارکبادیں دیتے ہوئے دلہن کیلئے دلی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے نیئر حسین بخاری کے پی آراو راجہ نور الہٰی نے شرکاء کی آمد رخصتی اور دوران طعام خصوصی خیال رکھا ۔

متعلقہ عنوان :