قربانی کے جانور خریدنے والوں کا ڈیٹا درج کرنے کا فیصلہ

جمعہ 28 اگست 2015 17:30

قربانی کے جانور خریدنے والوں کا ڈیٹا درج کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قربانی کے جانور خریدنے والے تمام افراد کا نام‘ پتہ ‘ شناختی کارڈ نمبر خریداری کے وقت رجسٹر میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں زبردستی اکٹھی کرنے کے عمل کو روکنے کیلئے رجسٹر میں خریدار کا نام‘ پتہ وغیرہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ قربانی کے جانور خریدنے والے افراد نے قربانی کی کھالیں کس کو دی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کارکن عید کے دنوں میں متحرک ہوجاتے ہیں ان کو روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔