راولپنڈی : آرمی چیف کا سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 17:54

راولپنڈی : آرمی چیف کا سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کا ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی . آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے.

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی اور سرحدوں پو بھارتی جارحیت میں مماثلت نظر آتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ بھارت ڈھٹائی کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خاف ورزی کر ریا ہے، بھارت شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی تمام حدود پار کر چکا ہے. نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں زخمی ہونےوالے افراد کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے.