الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122میں اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی

جمعہ 28 اگست 2015 18:47

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122میں اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کی سمری ..

لاہور/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 122 اور پی پی 147میں ضمنی انتخاب 11اکتوبر کو کروانے کے حوالے سے سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے اور اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 122کیلئے ریٹرنگ افسر کیلئے نام بھی مانگ لیے ہیں تاہم ضمنی انتخاب کی حتمی تاریخ کا اعلان چیف الیکشن کمیشنر کی منظور ی کے بعد کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ این اے 122سے قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن الیکشن ٹریبونل نے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیاتھا جس پر حکومت نے سپریم کورٹ میں نہ جانے کافیصلہ کرتے ہوئے عوام کی عدالت میں پیش ہونے کافیصلہ کیاتھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخاب موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں لڑنے پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔