شاہد آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے

جمعہ 28 اگست 2015 18:54

شاہد آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ہنگامی بنیادوں پر ویزہ ملنے کے بعد کراچی سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔ آل راؤنڈر 29 اگست کو نارتھپٹن شائر کی جانب سے انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل واروکشائر کے خلاف کھیلیں گے اور اسی دن ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے ایک ہفتے کوالی فائنگ راونڈ ہوگا اور شاہد آفریدی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کراچی زیبراز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ سولہ ڈومیسٹک ٹیموں کے درمیان یکم سے پندرہ ستمبر تک میلہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سجے گا۔ ایونٹ کے میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے پہلے فیصل آباد میں کھیلا گیا سپر 8 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سیالکوٹ سٹالینز نے اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :