سینیٹر باز محمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کا اجلاس
ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواہ عارضی ملازمین کی قانونی حیثیت بارے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بجھوائے گئے معاملہ پر بحث بغیر شناختی کارڈ ، رہائشی پتہ ، ڈومیسائل ، اور تعلیمی قابلیت کے بغیر بورڈ میں تین ہزار کے قریب ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف آئندہ اجلاس میں غلط بھرتیاں کرنے کی تحقیق کرنے والے نیب افسران ، چیئرمین بورڈخیبر پختونخواہ کو شرکت کرنے کی ہدایت
جمعہ 28 اگست 2015 19:39
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر باز محمد خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔جس میں ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواہ عارضی ملازمین کی قانونی حیثیت کے بارے میں چیئرمین سینیٹ کی طرف سے کمیٹی کو بجھوائے گئے معاملہ پر بحث ہوئی ۔
کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سید الحسن مندوخیل ، حافظ حمد اﷲ ، نجمہ حمید، عبدالقیوم اور مہمان سینیٹرز نثار محمد مالاکنڈ ، زاہد خان کے علاوہ سیکرٹر ی وزارت خضر حیات خان ، اور سیکرٹر ی ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواہ نعمت اﷲ شاہ ، کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی چیئرمین سینیٹر باز محمد خان نے چیئرمین ویلفیئر بورڈ کی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ون پوائنٹ ایجنڈے کی بریفنگ پر کمیٹی غیر مطمن ہے پارلیمنٹ سے بالا کوئی شخصیت نہیں چیئرمین کو اجلاس میں لازمی شرکت کرنی چاہیے تھے شرکت سے اگر کوئی تکلیف ہے توچیئرمین شپ چھوڑ دیں اور سختی سے ہدایت دی کہ آئندہ کے اجلاس میں چیئرمین بورڈلازمی شرکت کریں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.