ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ہائی کمیشن کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

بھارت بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے، شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا بھارتی ہائی کمیشن کو مراسلہ

جمعہ 28 اگست 2015 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ سے قیمتی جانی نقصان پر بھارتی ہائی کمیشن ٹی سی اے رگھوان کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز بھارتی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمیشن کو احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے ،احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے گزشتہ رات سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جو تشویشناک ہے،2003 ء می سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتائج منفی ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بند کرے ،شہریوں آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے پاک فوج وطن کے دفاع اور شہریوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،