یوم دفاع بھرپور انداز میں منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

وفاقی دارالحکومت میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی دلکش فضائی ریہرسل

جمعہ 28 اگست 2015 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) یوم دفاع پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے مسلح افواج کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، وفاقی دارالحکومت میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دلکش فضائی ریہرسل کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوم دفاع کے حوالے سے فلاعی پاست ریہرسل میں حصہ لیا اور فضاؤں میں پروازیں کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایف سولہ اور دیگر جنگی طیارون نے ریہرسل کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایف سولہ اور دیگر جنگی طیاروں نے ریہرسل میں حصہ لیا۔ یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو قومی جوش و جذبیسے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ جبکہ چھ ستمبرکو ایف سولہ ‘ جے ایف تھنڈر اور معراج طیارے ملک کے مختلف شہروں میں فضائی کرتب دکھائے گئے۔ اور اس حوالے سے مسلح افواج نے اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جبکہ چھ ستمبرکو ملک بھر میں یوم دفاع کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :