نہ ہیکنگ، نہ کوئی اور فنکاری، برازیل میں آگئے انوکھے اے ٹی ایم چور

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اگست 2015 21:34

نہ ہیکنگ، نہ کوئی اور فنکاری،  برازیل میں آگئے انوکھے اے ٹی ایم چور

پونٹاگروسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2015ء) برازیل میں ایک اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرہ نے اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کی ایک واردات ریکارڈ کی ہے۔یہ واردات پونٹا گروسا، برازیل میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہڈ کے ساتھ سفید جمپر پہنے ایک چور اے ٹی ایم روم میں داخل ہوا۔ اس نے آتے ہی ہاتھ میں پکڑا سیاہ بیگ سائیڈ میں پھینکا اور سلاخ سے دراز کھولنے کی کوشش کرنے لگا، اس کے بعد اس نے بیگ سے ڈائنامائٹ سٹک نکالی ، اے ٹی ایم مشین میں پھنسائی، ڈائنامائیٹ کو آگ دکھا کر باہر بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

ایک زور دار دھماکے کے ساتھ اے ٹی ایم رو م میں دھواں بھر گیا، چور واپس آیا، جلدی سے پیسے سمیٹے اور بھاگ گیا۔ برازیل کی نیوز ویب سائٹ پرانا آر پی سی کے مطابق جون میں اے ٹی ایم چوروں کا 5 رکنی گروہ پکڑا گیا تھا، اس گروہ کے پاس سے 45 کلوگرام ڈائنا مائیٹ بھی برآمد ہوا تھا ۔ یہ ڈائنامائیٹ 120 اے ٹی ایم مشینوں کو اڑانے کے لیے کافی تھا۔اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ نیا چور اسی گینگ کا رکن ہے یا نہیں۔
ویڈیو دیکھیں

متعلقہ عنوان :