پہلی بار نہ پگھلنے والی آئس کریم متعارف کرا دی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اگست 2015 21:34

پہلی بار نہ پگھلنے والی آئس کریم متعارف کرا دی گئی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2015ء)دنیا میں پہلی بار نہ پگھلنے والی آئس کریم منظر عام پر آگئی ہے۔اس آئس کریم کو برطانیہ کے آلٹن ٹاور ریسورٹ نے متعارف کرایا ہے۔ آلٹن ٹاور ریسورٹ نے کچھ دن پہلے ایک سروے بھی کرایا تھا جس میں آدھے سے زیادہ برطانوی افراد نے اعتراف کیا کہ وہ آئس کریم پگھلنے سے پہلے اسے ختم نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

جب برطانوی افراد سے گرمیوں میں چھٹیوں کی سب سے بڑی مشکل کے بارے میں پوچھا گیا تو زیادہ تر افراد نے یہی کہا کہ انہیں آئس کریم پگھلنے پر غصہ آتا ہے۔ اسی سے متاثر ہوکرآلٹن ٹاور نے ایسی آئس کریم بنانے کا تہیہ کیا جو نہ پگھلے۔آلٹن ٹاور ریسورٹ نے ایسی آئس کریم بنا کر اس کے گرم ماحول میں ٹسٹ کیے اور بالاآخر اسے عوام میں متعارف کرا دیا۔