Live Updates

عمران خان کی مثال ’’جتھے دی کھوتی اوتھے آ کھلوتی‘‘ والی ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

جمعہ 28 اگست 2015 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی مثال ’’جتھے دی کھوتی اوتھے آ کھلوتی‘‘ والی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنا دیا، اسمبلیوں کو جعلی کہا پھر واپس اسمبلیوں میں آ گئے اب پھر دھرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،عمران خان آ کر دے لیں دھرنا، جو پہلے کیا وہ اب بھی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں سے چلے تھے واپس وہاں پر ہی آ گئے ، ان کی مثال ایسی ہی ہے کہ جتھے دی کھوتی اوتھے آ کھلوتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات