بھارت کا 1965کی جنگ جیتنے کا دعویٰ،تین ہفتوں تک جشن منانے کا اعلان

جمعہ 28 اگست 2015 22:29

بھارت کا 1965کی جنگ جیتنے کا دعویٰ،تین ہفتوں تک جشن منانے کا اعلان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بھارت نے 1965 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے متعلق فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے تین ہفتوں تک جشن منانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھ ستمبر کو پاکستان کے ساتھ جنگ کے 50 برس مکمل ہونے جارہے ہیں جس پر بھارت نے تین ہفتے طویل تقریبات کا آغاز کردیا ہے ۔تین ہفتوں تک جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز صدر پرناب مکھر جی نے دارالحکومت نئی دہلی میں دہلی گیٹ پر شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کرکیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں بھارتی فوج کی بہادری اور جرات کو سراہا ہے ۔پاکستان میں ہر سال چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم بھارت کا دعویٰ ہے کہ اس جنگ میں بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کو ماربھگایا تھا۔یاد رہے کہ اس جنگ میں پاکستان کی ساٹھ ہزار فوج نے بھارت کی ایک لاکھ فوج کا جواں مردی اور بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔بھارت میں 28 اگست کو شروع ہونے والی تقریبات 22 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔22 ستمبر کے دن بھارت اور پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے تھے ۔1947 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان چار جنگیں ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :