فوجی پریڈ کے دوران چینی خواتین فوجیوں کے مثالی نظم و ضبط کا راز سامنے آ گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 22:30

فوجی پریڈ کے دوران چینی خواتین فوجیوں کے مثالی نظم و ضبط کا راز سامنے ..
بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) فوجی پریڈ کے دوران چینی خواتین فوجیوں کے مثالی نظم و ضبط کا راز سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوجی پریڈ کے دوران چینی خواتین فوجیوں کے مثالی نظم و ضبط کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔ اس حوالے سے دنیا بھرکے لوگوں کے ساتھ ساتھ چینی عوام میں تجسس پایا جاتا تھا کہ چینی خواتین فوجیوں کے مثالی نظم و ضبط کا راز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اب اس راز پر سے چینی لبریشن آرمی کی ایک کیپٹن کی جانب سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔ چینی آرمی کیپٹن نے بتایا ہے کہ پریڈ کے دوران مثالی نظم و ضبط دکھانےاور ٹرک پر بالکل ساکت رہنے کیلئے خاتون فوجیوں کی جانب سے مختلف تربیتی مشقوں کی سخت ٹریننگ کی جاتی ہے۔ کی جانے والی تربیتی مشقوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے ایک خاص تربیتی مشق کی جاتی ہے جس میں خاتون فوجیوں کو زمین پر پاوَں کی ایڑی پر کھڑا ہونا ہوتا ہے اور ساتح ساتھ سر پر پانی کی بوتل کو رکھ کر اس کا توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے۔