برطانوی بلے باز این بیل نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 اگست 2015 22:45

برطانوی بلے باز این بیل نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست ۔2015ء ) برطانوی بلے باز این بیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بڑھانے کے لیے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا ہے۔

33سالہ این بیل نے ایک ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں اپنے اہل خانہ ،کوچ ٹریوس بیلس اور کپتان الیسٹر کک کے ساتھ اپنے کرکٹ کے مستقبل پر گفتگو کی ہے جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان میں اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اور عمدہ پرفارم کرنے کی بھوک باقی ہے تاہم ان کے خیال میں یہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا درست وقت ہے ۔

(جاری ہے)

بیل کے مطابق وہ اب بھی ذاتی طور پر اور ٹیم کے لیے مزید کارنامے سرانجام دینا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 33سالہ این بیل نے انگلینڈ کے لیے 161ون ڈے میچز میں 37.87کی اوسط سے 5416رنز سکور کیے ہیں جس میں 4سنچریا ں اور 35نصف سنچریاں شامل ہیں ،بیل انگلینڈ کے کامیاب ترین ون ڈے بلے باز ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015ء میں انگلش و ن ڈے ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :