اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے ٹریبونل عدالتوں کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ،آئندہ ٹریبونل کے سربراہ حاضرسروس جج ہوں گے

جمعہ 28 اگست 2015 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے ٹریبونل عدالتوں کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ،آئندہ ٹریبونل کے سربراہ حاضرسروس جج ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹریبونل عدالتوں کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کرکے ٹریبونل کے سربراہ حاضرسروس جج ہوں گے ،فیصلے پرعملدرآمدکیلئے اصلاحاتی کمیٹی سے رابطہ بھی کیاجائیگا۔2013ء میں ٹریبونل نے 4ماہ کے عرصے میں کیسزنمٹانے میں ناکام ہوئے ،انتخابی عذداری کے کیسزچارماہ کے بجائے چھ ماہ میں نمٹانے کافیصلہ کیاگیا،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ ٹریبونل کے سربراہ گریڈاکیس کے برابرتنخواہ اورمراعات ہوں گی