رگبی ورلڈ کپ 2015ء 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 29 اگست 2015 12:04

رگبی ورلڈ کپ 2015ء 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)2015 رگبی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پول اے میں میزبان انگلینڈ، آسٹریلیا، ویلز، فجی اور یوروگوئے پول بی میں جنوبی افریقہ، ساموا، جاپان، سکاٹ لینڈ اور امریکا، گروپ سی میں دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، ٹونگا، جارجیا اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور رومانیہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز لندن، کارڈف اور مانچسٹر کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل ٹوکین ہام سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔