عالمی شہرت یافتہ باکسر فلوئیڈ مے ویدر 12 ستمبر کو اینڈرے برٹو کے مدمقابل ہوں گے
ہفتہ 29 اگست 2015 12:04
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)عالمی شہرت یافتہ باکسر فلوئیڈ مے ویدر 12 ستمبر کو اینڈرے برٹو کے مدمقابل ہوں گے جو ممکنہ طور پر ان کے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔اس فائٹ میں مے ویدر روکی مارکیانو کی لگاتار 49 فائٹس کا ریکارڈ برابر کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔امریکی باکسر سے مقابلے سے قبل سابق ویلٹر ویٹ چیمپیئن برٹو 30 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
31 سالہ باکسر نے ٹوئٹ کیا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس مرتبہ اتنا ہی تیار رہوں گا جتنا کہ میں ہمیشہ سے تھا۔جون میں کرس الجیری کو شکست دینے والے برطانوی باکسر عامر خان کو امید تھی کہ ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں 38 سالہ مے ویدر ان سے فائٹ کریں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔(جاری ہے)
مے ویدر نے گزشتہ چھ سے تین فائٹ ہارنے والے برٹو کا انتخاب کیا جنہیں وکٹر اورٹز، روبرٹو گوئرو اور جیزز سوتو کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مے ویدر نے اپنے حریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، ایندرے برٹو کے خلاف فائٹ بھی مختلف نہیں ہو گی اور میں ان سے کوئی رعایت نہیں برتوں گا۔اگر مے ویدر یہ فائٹ جیت جاتے ہیں تو وہ 1950 کی دہائی کے لیجنڈری امریکی ہیوی ویٹ باکسر مارکیانو کا لگاتار 49 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیں گے جنہوں نے بغیر کوئی پروفیشنل فائٹ ہارے اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔مے ویدر نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ 49ویں فائٹ میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.