انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی سمیت تین ملزمان کو 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا

ہفتہ 29 اگست 2015 12:20

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی سمیت ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت تین ملزمان کو 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رینجرز نے سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی ، کامران حسین اور زہیر صدیقی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے ملزمان کو نوے روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :