آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 29 اگست 2015 12:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ہزارہ میں 08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت 43، نوکنڈی 42، سبی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :